شیر گڑھ،چرس کی سمگلنگ ناکام،7200 گرام برآمد،ایک گرفتار
شیرگڑھ (نامہ نگار) ایکسائز مردان موبائیل سکواڈ کی کامیاب کاروائی7200گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزم سمگلر گاڑی سڑک کے کنارے چھوڑ کر فرار نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ چورا میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز سید ظفر علی شاہ اور ڈی جی ایکسائز سید فیاض علی شاہ کی ہدایات پر مردان ریجن کے ڈائریکٹر فواد اقبال اور ای ٹی او ارشد سعید خان کی نگرانی میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران انسپکٹر شہزاد انور بمعہ دیگر نفری اے ایس ائی نور الرحمن،انور خان،مراد گل،محمد فاروق اور عباد علی پر مشتمل ٹیم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بخشالی روڈ پر کسی بھی وقت سوزوکی پک اپ میں منشیات کی بھاری مقدار سمگل کی جاتی ہے جس پر موبائیل سکواڈنے بخشالی روڈ کی نگرانی شروع کی کہ اس دوران سوزوکی پک اپ نمودار ہوا انہوں نے سوزوکی پک اپ کو روکنے کا اشارہ کیا اشارہ پر روکنے کی بجائے پک اپ ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی جس پر موبائیل سکواڈ نے سوزوکی پک اپ کا تعاقب شروع کیا اس دوران ڈرائیور نے گاڑی کو روڈ کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگیا تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے7کلوگرام200گرام چرس برآمد کرکے تھانہ چورا میں ملزم سمگلر کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی