الپوری، شانگلہ میں تاجروں اور طلباء کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

الپوری، شانگلہ میں تاجروں اور طلباء کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ ضلع بھر میں بھی مختلف سکولوں و کالجوں کے طلباء، تاجران اور سو ل سوسائیٹی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اقوام متحدہ سے پیش کردہ قراردادوں پرعملی اقدامات دکھانے اور بھارتی جارحیت کا نوٹس لینے، مقبوضہ کشمیرمیں آمن فوج تعینات کرنے اور گزشتہ تین مہینوں سے لگائی گئی کرفیو فوری طور ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر میں جاری نسل کشی پرخاموشی کے بجائے آواز اٹھائے۔تمام اُمت مسلمہ یک جا ہوکر مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم پر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کریں۔اسی لاکھ کشمیری گزشتہ ستر سال سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اور تب سے ان کو شدید مشکلات و مظالم کا سامنا ہے۔ مرکزی مظاہرہ جمعہ کے روز شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں کیا گیا جہاں ریلیاں نکالی گئی جس کے قیادت محکمہ تعلیم شانگلہ کے ضلعی آفسران اور سکول اساتذہ کررہے تھے۔احتجاجی مظاہرہ اور ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بھارت مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔شانگلہ کے دیگر علاقوں میں سول سو سائٹی،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے،مظاہروں میں بھارت کی کشمیر کی بنیادی حیثیت ختم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیر میں کرفیو،کشمیریوں کو درپیش مشکلات ادویات اورخوراک کی قلت کو بھارتی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے انہیں مسلمانوں کے خلاف سازش قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا خاموشی کے بجائے بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ دنیا میں امن کا ماحول پیدا ہو۔ شا نگلہ ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے ہوئے۔ الپوری میں اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی جس میں مختلف مذہبی،سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں،ٹریڈ یونین سمیت عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر الپوری چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی، واک کے شرکاء نے مین چوک الپوری سے شروع ہوکر مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے واپس مین چوک پر ختم ہوئی۔ اس مو قع پر چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر بھارت کا کھبی نہیں ہوسکتا اسلئے مودی کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور کشمیریوں پر ان کے مرضی کے خلاف حکومت کرنے کا خواب چھوڑ دے کیونکہ کشمیری عوام اور پاکستانی عوام کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ نہیں ہونے دیگی۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کی اسمبلی سے پاس شدہ غاصبانہ قبضہ کی قراداد نہیں مانتے اور پوری قوم آج کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔ اسی طرح ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ وادی الپوری اللہ اکبرکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ اس موقع پر منعقدہ یکجہتی کشمیرریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور نہتے کشمیریوں کی امداد تمام مسلمانوں کا فرض بنتا پاکستان سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،عالمی دنیا آج بھی کشمیریوں کے حق خودارادیت حصول کیلئے آگے بڑھے اور ظالموں کے ہاتھ روکیں،کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من عن عمل کویقینی بنایا جائے۔شانگلہ ضلع بھر کے مساجد میں نماز جمعہ کے خطبات میں کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔مختلف سرکاری و نجی سکولوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئی اورکشمیریوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔۔