پشاور،گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، بیشتر گرفتار

  پشاور،گرانفروشوں کیخلاف کارروائی، بیشتر گرفتار

  



پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے بیشتر کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد میں تاتارہ مارکیٹ، بسم اللہ مارکیٹ اورفیز 6 میں فوڈ سٹریٹ میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران کم وزن روٹی، سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی، پلاسٹک پولی تھین بیگ کی موجودگی اور دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کرنے پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...