تھانہ دوآبہ پولیس کی کامیاب کارروائی منشیات فروش اشتہاری گرفتار

تھانہ دوآبہ پولیس کی کامیاب کارروائی منشیات فروش اشتہاری گرفتار

  



ہنگو(بیورورپورٹ)تھانہ دوابہ پولیس کی کامیاب کاروائی. بدنام زمانہ منشیات فروش اشتھاری ملزم گرفتار.گرفتاراشتہاری اکرام اللہ ولدنورابان خان سکنہ محلہ پھٹان خیل درسمند، پولیس کومنشیات فروشی کے مقدمہ میں مطلوب تھا.گرفتاراشتھاری منشیات فروش ملزم سے280گرام چرس بھء برامدکرلی گئی ہے.ڈی پی او احسان اللہ خان نے عوامی شکایات پرنوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوکومطلوب منشیات فروش اشتہاری ملزم کوجلدسے جلدگرفتارکرنے کے احکامات جاری کیے تھے.تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل اف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پراورڈسٹرکٹ پولیس افیسراحسان اللہ خان کی زیرنگرانی تھانہ دوابہ پولیس نے ڈی ایس پی ٹل شوکت بخاری اورایس ایچ او مجاھدحسین کی قیادت میں علاقہ درسمندمحلہ پٹھان خیل میں کامیاب چھاپہ مارکاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اشتھاری ملزم اکرام اللہ کوگرفتارکرلیاہے،جوکہ دوابہ پولیس کومنشیات فروشی کے مقدمہ میں مطلوب تھا.گرفتارمنشیات فروش اشتھاری سے 280گرام چرس بھی برامدکرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے.ایس ایچ اوکے مطابق گرفتاراشتہاری کوعوامی شکایات اورمخبرکی اطلاع پرحراست میں لیا گیاہے.گرفتار منشیات فروش اشتہاری ملزم کے خلاف منشیات فروشی کادوہرامقدمہ درج کرلیاگیاہے. ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کااس حوالے سے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہناتھاکہ منشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث عناصرکاخاتمہ پولیس کا مشن ہے ٗعوام بھی ایسے معاشرتی جرائم میں ملوث عناصرکی نشاندہی کرکے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکوجرائت کا مظاہرہ کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...