پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم میں خنکی

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم میں خنکی

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کے بعد موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ چند روز بعد صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ جمعہ کے دوپہر پشاور اور صوبے کے میدانی، جنوبی، بالائی اور قبائلی علاقوں میں ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم میں سردی بڑھ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں مزید بارش ہونے کا بھی امکان ہے تاہم بعض علاقوں پر صرف بادل چھائے رہینگے، اس کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام اور دیگر پہاڑی علاقوں پر آئندہ چند روز سے برفباری ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوگا اور ان علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلے گی جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...