ہنگو اور اورکزئی میں کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں

ہنگو اور اورکزئی میں کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں

  



ہنگو (بیورورپورٹ)ہنگو اور اورکزئی میں کشمیر یوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں، بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی، پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار، تفصیلات کے مطابق ہنگو بابر میلہ ہیڈ کوارٹر اور قبائلی ضلع اورکزئی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔ریلیوں میں ڈی پی او صلاح الدین کنڈی، اے ڈی سی طارق خان، ڈی ایس پی دسوار، قسمت علی، ملک خیال اصغر، ملک اعجاز سمیت صحافیوں، علماء اور سول سوسائٹی کے نمائیندوں کی شرکت کی۔ہنگو میں ریلی ایجنسی ہیڈ کوارٹر سے ایجنسی سرجن دفتر تک جبکہ اورکزئی میں کلایہ چوک تک ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں زبر دست نعرے بازی کی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک خان گل،قسمت علی، ملک خان اصغر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سول آبادی پر ظلم و جبر انسانیت کی تزلیل ہے۔مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر میں ظلم و جبر پر نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر ساری قوم یک زبان اور یک کالب ہے۔مودی نے عالمی امن کو اپنے وحشیانہ اقدامات کی بدولت داو پر لگا دیا۔مقررین نے کہا کہ ہم نے ہر محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دیا ہے اور یہاں مسئلہ کشمیر پر بھی ہم پاخ فوج کے شانہ بشانہ ہے۔کشمیری عوام کی حفاظت اور کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ حکم دیں تو سارے قبائلی عوام 24 گھنٹوں کے اندر کشمیر کو بھارت کے قبضے سے آزاد کرا سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...