مسافر گاڑیوں میں سلنڈر کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

  مسافر گاڑیوں میں سلنڈر کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر)خیبر پختونخوا کے احکامات اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے باوجود شہر کے مختلف بازاروں میں اشیاء خورد ونوش کی دکانوں اورمسافر گاڑیوں میں استعمال ہونیوالے سلنڈرز کیخلاف موثر کاروائی نہ ہوسکی۔صوبائی حکومت نے بڑھتے حادثات کے پیش نظر احکامات جاری کئے تھے کہ سلنڈر ہٹائے جائیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سلنڈر استعما ل کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا آغاز بھی کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ گیس سلنڈرز کی وجہ سے نقصانات کے پیش نظر اس کو دکانوں اور گاڑیوں سے ہٹایا جائیگا۔ انتظامیہ نے ان سلنڈر ز پر اشیاء خوردونوش کی دکانوں میں استعمال کرنے پر مکمل پابندی لگائی تھی، دوسری جانب سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کے حکم پر غیر معیاری سلنڈرز رکھنے والے مسافر گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کی گئی تھی تاہم اب یہ عمل سست روی کا شکار ہے اور زیادہ تر دکانوں اور گاڑیوں میں اس کا استعمال تاحا ل کیا جارہا ہے جس پر شہریوں نے ایک بار پھر حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔