ریگی ماڈل ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،انتظامیہ ناکام

ریگی ماڈل ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،انتظامیہ ناکام

  



پشاور (سٹی رپورٹر)ریگی ماڈل ٹاو ن میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تم نہ سکا انتظامیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے جبکہ علاقہ سے بلوں کی ریکوری گزشتہ ماہ بھی پوری رہی ہے ا س سلسلے میں علاقہ مکینوں نے متعدد باراپنے تحفظات سے واپڈا حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود ٹاون میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے علاقہ مکینوں نے نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا دینگے۔ریگی ماڈل ٹاون پشاور کے پوش علاقوں میں شمار ہوتا ہے جہاں بلوں کے مد میں سالانہ اربوں روپے حکومتی خزانے کو جاتے ہیں تاہم علاقہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ہے جسکی وجہ سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق موسم خوشگوار ہونے کے باوجود واپڈ ا حکام کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جو قابل مذمت ہے دوسری جانب ہزاروں کے بل بھی ادا کرتے ہے مگر واپڈا حکام ریگی ماڈل ٹاون میں لوڈشیڈنگ کو کتم کرنے میں سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں دکھا رہی ہیں۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام اور واپڈا انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ہنگامی بنیادوں پر ختم کیا جائے تاکہ تاون کے رہاشیوں کو رلیف مل سکے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...