پی آئی ڈی کے زیراہتمام کشمیریوں پر ظلم کی تصاویری مقابلوں کا انعقاد

پی آئی ڈی کے زیراہتمام کشمیریوں پر ظلم کی تصاویری مقابلوں کا انعقاد

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،گورنمنٹ شہیدوہاب الدین ہائی سکول سلوان کے اشتراک سے مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالی ظلم وجبرکیخلاف اورکشمیری ماؤں،بہنوں اوربھائیوں کیساتھ اظہاریکجہتی کے طورپرتصاویری مقابلوں کاانعقادکیا گیا جس میں اول،دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرسکول کے پرنسپل عبدالحق اورپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجودتھے۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عبدالحق نے کہاکہ طلباء نے اپنے ننھے ہاتھوں سے تصاویربناکرکشمیریوں کیساتھ یکجہتی اور ظلم وبربربیت کیخلاف اظہارکیاہے، مقبوضہ کشمیردنیاکی بڑے جیل کی صورت اختیارکرگیاہے،اقوام متحدہ اپنے قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے کیلئے فی الفوراقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہاکہ ہرپاکستانی کادل اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ دھڑکتاہے،ان کے حقوق اورانصاف کی فراہمی کیلئے سکولز،کالجز،یونیورسٹیزسمیت ہرمحاذ پرآواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیاکے سامنے بھارت کاچہربے نقاب ہوچکاہے،بھارتی فورسزظلم وجبرسے کشمیریوں کی آزادی کی آواز نہیں دباسکتی،کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اوران انشاء اللہ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آزادی کاسورج طلوع ہونے کوہے اوریہ کہ بھارت کشمیرکے مسئلے پرحواس باختہ ہوگیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...