سرائے نورنگ،اسلحہ کی نوک پر رقم لوٹنے والے رہزن گروہ گرفتار

سرائے نورنگ،اسلحہ کی نوک پر رقم لوٹنے والے رہزن گروہ گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان) نورنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر سکول ٹیچرسے موبائل اور نقدرقم لوٹنے والے رہزن گروہ کو 24گھنٹوں میں ٹریس کرکے گر فتار کر لیا جبکہ اُن کے قبضے سے خودکار ہتھیار اورچھیننے گئی رقم اور موبائل برآمدکرلیا‘ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزتھانہ نورنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیاکوبتایاکہ مدعی اشفاق علی شاہ ولد محمد رسول سکنہ ممہ خیل حال نزد سکول گروانڈ نورنگ  نے مورخہ 30 اکتوبرکوتھانہ نورنگ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس بتایا کہ وہ سرکاری سکول میں پی ایس ٹی ٹیچر ہے‘ گزشتہ شب کوٹکہ اطلس سے گھر جارہا تھا کہ منجی والا روڈ کے قریب نامعلوم تین مسلح رہزنوں نے ان سے 2500 روپے نقدی اور ایک عدد موبائل چھین لیا نورنگ پولیس نے ڈی پی اولکی مروت قاسم علی خان کی ہدایت اورڈی ایس پی نورنگ اقبال مہمندکی نگرانی میں اُن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی پولیس نے جدیدسائنسی خطوط پرکام کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی اورواردات میں ملوث تین ملزمان بلقیاز، قدرت اللہ عرف ملنگ اور واصف اللہ نورنگ پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 عدد کلاشنکوفیں بمعہ میگزین اور درجنوں کارتوس برآمد کرلئے اور ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موبائل اور نقدی بھی برآمد کرلئے گئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ نورنگ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...