آزادی مارچ ہر صورت کامیاب ہوگا،مفتی عظمت اللہ سعدی
بنوں (تحصیل رپورٹر) ٓآزادی مارچ کو ہر صورت کامیاب ہوگا۔مفتی عظمت اللہ سعدی آزادی مارچ شرکاء کے قافلے پہنچ چکے ہیں۔ہم پرامن لوگ ہے آزادی مارچ پرامن ہوگا۔ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بنوں مفتی عظمت اللہ سعدی نے آزادی مارچ کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری ا ورائینی حق ہے۔حکومت راستے بند کرکے خود عوام کیلئے مشکلات پیدا کررہی ہیں۔راستے بند کرنے سے آزادی مارچ پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔رہنماوں کو گرفتار کرکے حکومت ہمیں اپنے جائزمطالبات سے دستبردار نہیں کرواسکتے۔عمران نے عوام کو خیالی باغات دیکھا کر مہنگائی کے تلے دھبادئیے۔عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دے کر ایک سال میں ملک کا جوخشر نشر کیااس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔عوام مزید مہنگائی کا بوجھ اٹھانے کے متحمل نہیں۔حکومت عوام کے صبر کا مزید امتحان نالیں اورفوری الیکشن کروائے۔عوام کا سمندر دیکھ کر حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہیں۔کنٹینر دینے والے گرفتاریوں پر اتر ائیے۔تمام گرفتار رہنماؤں کو فوری رہاکرکے حکومت مستعفی ہوجائے۔اور آزادی مارچ کے شرکاء کے راستوں میں روکاوٹیں ڈالنے کی بجائے انکے مطالبات کوتسلیم کیے جائے۔