محمود العزیز مرحوم

محمود العزیز مرحوم

  



سی پی این ای(کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز) کے بانی رکن اور پاکستانی صحافت کے باوقار ایڈیٹر محمود العزیز کراچی میں انتقال کر گئے۔وہ ایک عرصہ سے علیل تھے۔انہوں نے بڑی بھرپور پیشہ ورانہ زندگی گذاری اور مختلف حیثیتوں میں انجمن مدیرانِ جرائد کو مستحکم رکھنے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔  اور یو پی پی اور پھر پکٹوریل نیوز کے ایڈیٹر کے طور پر وہ کئی برس اس کے جنرل سیکرٹری اور جائنٹ سیکرٹری رہے۔ محنت، دیانت اور  نظم و ضبط کی پابندی کے اعتبار سے وہ میڈیا کے نوجوان کارکنوں کے لیے مشعل ِ راہ تھے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ؎

مزید : رائے /اداریہ


loading...