عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ایوارڈ کیلئے منتخب

  عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ایوارڈ کیلئے منتخب

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی سپورٹس کے ذریعے امن کی کوششوں کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ پیس اینڈ سپورٹس کی عالمی تنظیم کی جانب سے عالمی ایوارڈ کے لیے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن(این او سی پاکستان) کو بھی منتخب کر لیا گیا، ایوارڈ کے ونر کا فیصلہ آن لائن ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس کا اعلان 12 دسمبر کو موناکو میں منعقد ہونے والی پیس اینڈ سپورٹس تقریب میں کیا جائے گا۔ عالمی تنظیم کی جانب سے اب تک 40 ممالک سے پیس کے لیے کام کرنے والے 77 لوگوں کو اس ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ تین سال سے پیس اینڈ سپورٹس کے حوالے سے مختلف تقاریب منعقد کر چکا ہے جس میں وائٹ کارڈ لہرا کر دنیا میں امن کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ پاکستانی کھیلوں کی تنظیموں نے عالمی تنظیم کی جانب سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پیس ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی او اے صدر سید عارف حسن کی کوششوں سے کھیلوں کے ذریعے بھر میں امن کا پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔

اور اس بات کی امید کرتے ہیں کہ ووٹنگ کے ذریعے پاکستان یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...