ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ‘ ڈائمنڈ پینٹس اور ایڈیسیو نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ‘ ڈائمنڈ پینٹس اور ایڈیسیو نے فائنل کیلئے ...

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) گل احمد 104 واں ایف آئی پی ایمبسیڈرز پولو کپ 2019 کے پانچویں روز ڈائمنڈ پینٹس اور ایڈیسیو نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی اطالوی سفیر اور ان کی مسز، لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی اسحاق خان خاکوانی، کو چیئرمین عبدالحئی مہتہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اعظم حیات نون، آغا مرتضی، میر شعیب احمد، عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور دیگر پولو کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کو 6-3 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر شعیب احمد اور میر حذیفہ احمد نے دو دو جبکہ مائیک ایگن اور اقبال جمبوائے نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ماسٹر پینٹس کی طرف سے بابرمنوں نے تینوں گول سکور کیے۔ دوسرے میچ میں ایڈیسیو نے ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کو 8-4 سے ہرا دیا۔ ایڈیسیو کی طرف سے ملک عاطف یار ٹوانہ نے پانچ،جیسن کرین نے دو جبکہ عبدالحئی مہتہ نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور علی ملک نے تین جبکہ کوی اٹارک نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز ہفتہ 2 نومبر کو پانچویں چھٹی پوزیشن کا میچ اور سب سڈری فائنل کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...