احسن خان فلم ”پردے میں رہنے دو“کے مرکزی کردار میں کاسٹ

  احسن خان فلم ”پردے میں رہنے دو“کے مرکزی کردار میں کاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)احسن خان اور نیلم منیر کی فلم”چھپن چھپائی“کے رائٹر محسن علی نے بطور ہدایتکار نئی فلم ”پردے میں رہنے دو“ بنانے کا اعلان کردیا،جس کی کہانی انہوں نے خودلکھی ہے۔فلم میں احسن خان بطورہیرو کنفرم ہیں تاہم باقی کاسٹ پر ابھی غورکیاجارہاہے۔محسن علی نے کہاکہ خواہش ہے کہ ایسی فلم بناپاؤں جو پاکستان میں کما ئی کے سارے ریکارڈ توڑ دے۔

اس فلم میں احسن کے کردار کے بارے میں ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہوگا۔انہوں نے اپنے فنّی کیرئیر کے دوران ایسا کردار ادا نہیں کیا ہوگا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ احسن خان کے مقابل مہوش حیات ہیروئن ہوں گی۔

مزید :

کلچر -