رابی پیرزادہ کی اخلاق باختہ تصاویر اور ویڈیوز،پورے ملک میں تہلکہ

رابی پیرزادہ کی اخلاق باختہ تصاویر اور ویڈیوز،پورے ملک میں تہلکہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کی معروف اداکارہ،ماڈل اور گلوکارہ رابی پیرزادہ کی اخلاق باختہ تصاویر اور ویڈیوز نے پورے ملک میں تہلکہ مچا دیا،رابی پیر زادہ کا ان ویڈیوز اور تصاویر کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ ان کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا ہے اور وہ اس معاملہ میں بے قصور ہیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ رابی پیرزادہ نے یہ ویڈیوز ایک پورن سائٹ کے لئے بنائی تھیں جو کہ انتہائی مہنگے داموں ایسی ویڈیوز خریدتی ہے۔اس حوالے سے جب رابی پیرزادہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اپنا موبائل فون فروخت کیا تھا جس میں میری ذاتی ویڈیوز اور تصاویر تھیں یہ سب مودی کے خلاف بولنے کی سزاہے اور بھارتی لابی مجھے بدنام کرنے کے لئے ایسا کررہی ہے۔

بہت جلد دنیا کے سامنے ساری حقیقت واضح ہوجائے گی۔

رابی پیرزادہ کی یہ وڈیو رات گئے اچانک وائرل ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ تصاویر اور وڈیو دیکھ کر با آسانی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رابی پیرزادہ نے یہ سب نہ صرف پلاننگ بلکہ سوچ سمجھ کر کیا ہے کیونکہ وہ یہ سب کرتے ہوئے بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رابی نے پہلے سر پر دوپٹہ ایسے اوڑھا ہوا ہے کہ جیسے وہ بہت ہی پاک باز اور نیک سیرت ہے لیکن رفتہ رفتہ وہ کپڑوں کی قید سے آزاد ہوجاتی ہیں اور شرم و حیا کے تمام پردے چاک کردیتی ہیں۔ایک دوسری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رابی پانی کے ٹب میں کپڑوں سے آزاد لیٹی ہوئی انتہائی غیر اخلاقی حرکات میں مصروف ہیں۔ایک وڈیو میں پس پردہ بھارتی گانا’دلبر دلبر‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔ان کی ایک اور وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شرم وحیا کا دامن تار تار کرتے ہوئے پہلے سے بھی زیادہ غیر اخلاقی حرکات کررہی ہیں۔ان تمام وڈیوز اور تصاویر کو موبائل سے ہی انہوں نے کسی گھر میں بنایا ہے جس میں دو اور خواتین کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک ان کی سیکرٹری ہے۔ رابی پیرازدہ سے پہلے اداکارہ وینا ملک،میرا،صوفیہ احمد،ردا اصفہانی سمیت کئی اور ماڈلز کی ایسی شرمناک وڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...