ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر سلور سکرین پرجلوہ گر

ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر سلور سکرین پرجلوہ گر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی جوڑی ایک بار پھر سلور سکرین پر جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی اور اس حوالے سے اداکار اور ہدایتکار ندیم بیگ نے ایک انٹرویو میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں ہمایوں سعید کے ہمراہ مہوش حیات بھی مرکزی کردار ادا کریں گی۔ندیم بیگ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’لندن نہیں جاؤں گا‘ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ کا سیکوئل نہیں ہے کیونکہ اس فلم کی کہانی مکمل طور پر مختلف ہے جسے خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے۔ہدایتکار نے کہا کہ 2020 میں فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے ساتھ ہمایوں سعید کے ساتھ ایک اور فلم بنائی جا رہی ہے لیکن اب تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ کس فلم کی شوٹنگ پہلے شروع کی جائے گی کیوں کہ اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کون سا سکرپٹ پہلے تیار ہو کر آتاہے۔

مزید :

کلچر -