صوبائی وزیر اطلاعات نے الحمرامیں نمائش کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیر اطلاعات نے الحمرامیں نمائش کا افتتاح کردیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں مقابلہ مصور ی بعنوان ”فن رنگ“ کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں محمد اسلم اقبال اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے بچوں کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال کو نمائش میں آویزاں کام دیکھایا جسے صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبا ل نے بھرپور سراہا اور اس کی انتظامیہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔صوبائی وزیر اطلاعات میاں محمد اسلم اقبال نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں جو ہر شعبہ میں بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا اطہر علی خان نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو انعامات دے گا،یہ پلیٹ فارم فن کی آبیاری میں صف اول کی حیثیت رکھتاہے

،الحمراء بچوں کے آرٹ،تھیٹر،ڈرائنگ وفنون لطیفہ کے دیگر شعبوں میں باقاعدہ نمائشیں اور ورکشاپ کاانعقاد کروارہاہے۔نمائش میں پنجاب بھر کے 100سکولز کے بچے،نوجوان مصوروں کے 300پارے آویزاں کئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر میاں محمد اسلم اقبال نے ”فن رنگ“ کی انتظامیہ محمد علی ظفر،عدیل عابد، مریم علی کو انکے کام پر مبارکباد دی۔محمد علی ظفر نے اس حوالے سے بتایا کہ ہر سال اس مقابلہ کا انعقاد کیا رہا ہے، اس میں شامل تمام بچوں کو سرٹیفکیٹ دیئے جاتے ہیں۔وزیر اطلاعات میاں محمد اسلم کی ہدایت پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان نے نمائش پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو نقد انعامات اور شیلڈ دینے کا اعلان کیا۔

مزید : کلچر


loading...