شمالی چھاؤنی، نوجوان کے چھریوں سے وار، بہن کا منگیتر قتل، دوسرا بھائی زخمی

شمالی چھاؤنی، نوجوان کے چھریوں سے وار، بہن کا منگیتر قتل، دوسرا بھائی زخمی

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ مسیحا آباد میں نوجوان نے اپنی بہن کے منگیتر کو چھریوں کے وار کرکے قتل اور دوسرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا،اور موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملنے پرتھانہ شمالی چھاؤنی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقہ مسیحا آباد میں چند روز قبل جمشیدنوید کی منگنی زوہا دختر مشاق مسیح کے ساتھ دونوں خاندانوں کی رضامندی سے سر انجام پائی،جس کا لڑکی کے بھائیوں کو رنج تھا،جس پرثاقب عرف مرچوجوکہ مسلح چھری اور3کس نامعلوم ملزمان کے ساتھ آیا اور انہوں نے آتے ہی جمشید اور اس کے بھائی یاسر پر چھریوں سے حملہ کر دیا جس پر جمشید نوید جاں بحق اور اس کا بھائی یاسر شدید زخمی ہو گیا،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے ماررنے شروع کر دئیے۔

مزید : علاقائی


loading...