لیڈیز پولیس افسر واہلکاروں کی فائر نگ پریکٹس کا سلسلہ جاری

لیڈیز پولیس افسر واہلکاروں کی فائر نگ پریکٹس کا سلسلہ جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی ہیڈکوارٹرز سید کرار حسین کی زیرنگرانی لیڈیز پولیس افسران واہلکاروں کی فائر پریکٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ڈویژن کے مختلف تھانہ جات، پولیس لائنز اور سکیورٹی ڈویژن میں تعینات 37 لیڈیز اہلکاروں کو فائرپریکٹس کروائی گئی۔ دوران فائر پریکٹس بریٹا پسٹل اورایس ایم جی گن کے 10،10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق ٹریننگ بھی دی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزسید کرار حسین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فائر پریکٹس کا مقصد لیڈیز افسران واہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کومزید نکھارنا ہے تاکہ یہ اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں سرانجام دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے لیڈیز پولیس کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس سے قبل 213 لیڈیزپولیس افسران و اہلکاروں کوفائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...