لاہور جرائم میں صوبے کے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ گیا

  لاہور جرائم میں صوبے کے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ گیا

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)رواں سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں سب سے زیادہ مقدمات درج ہوئے۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہوگئی۔ لاہور جرائم میں صوبے کے دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ گیا۔ پنجاب کے5 بڑے ریجنز بھی لاہور کے جرائم کے اعدادوشمار کے نصف تک نہیں پہنچ سکے۔ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب بھر میں یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2019 تک مجموعی طور پر 4لاکھ 6ہزار 362مقدمات درج ہوئے۔10ماہ کے دوران صرف لاہور میں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار 975 ہے۔ کاہنہ سرکل میں سب سے زیادہ مقدمات ریکارڈ کئے گئے۔ کاہنہ سرکل میں 3تھانے نشتر کالونی، کاہنہ اور کوٹ لکھپت شامل ہیں۔ اس سرکل میں جرائم کی شرح پنجاب کے3اضلاع راولپنڈی، چکوال اور خوشاب سے بھی زیادہ ہے۔ان اضلاع میں 10ماہ کے دوران 7ہزار 646مقدمات درج ہوئے، لاہور کے کاہنہ سرکل میں 8ہزار 792مقدمات درج ہوئے۔

مزید : علاقائی


loading...