ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،191 ملزم گرفتار

  ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،191 ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث191 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث2گینگز گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے 4 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے9 پسٹلز اور گولیاں برآمدکی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے21 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے7کلو چرس اور225 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈکیتی،چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب94 اشتہاری و عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پتنگ بازی، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اورلاؤڈسپیکر کی خلاف ورزی پر49 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...