معدنیات کیس، وزیر جنگلات سبطین خان آئندہ سماعت پر طلب

  معدنیات کیس، وزیر جنگلات سبطین خان آئندہ سماعت پر طلب

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور کی احتساب عدالت نے معدنیات سکینڈل کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے سابق وزیر جنگلات سبطین خان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،عدالت نے کیس کے شریک ملزمان امتیاز چیمہ،اسلم اور عبدالستار کے جوڈیشک ریمانڈ میں پندرہ نومبر تک توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روزسابق صوبائی وزیر ملزم سبطین خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سبطین خان نے اپنے وکیل کے ذریعے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی،عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی،عدالتی استفسار پرنیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے،چیئرمین نیب کی منظوری سے دائرکردیا جائے گا، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کر لی، عدالت نے آئندہ سماعت پرسبطین خان اورشریک ملزموں کوبھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، ملزم سبطین خان پر500 میٹرک ٹن غیرقانونی ٹھیکہ جات دینے کا الزام عائد ہے۔

مزید : علاقائی


loading...