خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے آ ئی جی آفس درخواست ارسال

  خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے آ ئی جی آفس درخواست ارسال

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں بائیس ہزار آسامیاں خالی، سی سی پی او بی اے ناصر نے ساڑھے تین ہزار آسامیوں پر بھرتی کرنے کے لیے آئی جی آفس کو درخواست کر دی۔پنجاب بھر میں خالی آسامیوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس ائیز سمیت دیگر سیٹیں شامل ہیں، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سپیشلائز فورسز بننے اور ریٹائرمنٹ کی وجہ سے آسامیاں خالی ہوئی ہیں، لاہور پولیس کے پاس 33 ہزار سے زائد نفری موجود ہے، پنجاب بھر میں پولیس کی نفری ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 22 ہزار آسامیوں پر اجازت کے بعد بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...