ایک ہی بچے کی 2 دعویدار مائیں انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں

  ایک ہی بچے کی 2 دعویدار مائیں انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایک ہی بچے کی دو دعویدار مائیں انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئیں، عدالت نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے دونوں خواتین اور بچے کو متعلقہ پولیس کے ساتھ لیبارٹری بھجوا دیا،عدالت نے ان کے دیگربچوں اور خاوند کو گواہی کے لئے طلب بھی کر لیا۔درخواست گزار مہوش بی بی نے اپنی سوکن کے خلاف بچہ حوالگی کیس دائر کررکھا ہے، مہوش بی بی نے موقف اختیار کیا ہے اس کے چار بچے ہیں مگر نرگس نامی میری سوتن نے ایک بچہ ریحان مجھ سے چھین لیاہے،وہ مجھے اور میرے بچوں کو قتل اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دی رہی ہے،مجھے میرا چار سالہ بچہ واپس دلایاجائے،مہوش نامی درخواست گزار مہوش کی سوکن نرگس نامی خاتون نے کہاکہ مہوش کی درخواست جھوٹی ہے، میرا بچہ جان بوجھ کرمجھ سے الگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدالت نے بچے کی دعویداردونوں ماوں کواپنے بیان حلفی عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے بچوں اور خاوند کو گواہی کے لئے طلب کرتے ہو ئے سماعت 2 نومبرتک ملتوی کر دی۔

مزید :

علاقائی -