ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے پر سویڈش سفیر کو لائسنس جاری

ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے پر سویڈش سفیر کو لائسنس جاری

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سویڈش ایمبسڈر مس انگرڈ جوہانسن نے اپنے رکشے کے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کیلئے ٹیسٹنگ سنٹر مناواں کا وزٹ کیا،سویڈش ایمبسڈر نے رکشے کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے اپلائی کیا،سویڈش ایمبسڈر نے رکشہ چلا کر بھی دیکھایا، ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے پر سویڈش سفیر کو لائسنس جاری کر دیاگیا بعدازاں سویڈش ایمبسڈر کو ٹریفک پولیس کے انفراسٹرکچر، ورکنگ اور چالاننگ سسٹم بارے بھی بریف کیا گیا،مس انگرڈ جوہانسن کو شہریوں کی سہولت کیلئے جاری مختلف پروگرامز اور ٹریفک ایجوکیشن بارے آگاہی دی گئی،جس پر سویڈش ایمبسڈر نے سٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی، طریقہ اور شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

مزید : علاقائی


loading...