احتیاطی تدابیر اپنا کر سموگ سے بچا جا سکتا ہے، سی ٹی او

  احتیاطی تدابیر اپنا کر سموگ سے بچا جا سکتا ہے، سی ٹی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ رواں سال کے دوران دھواں چھوڑنے پر 29251 گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی،ماہ جنوری میں 4014، ماہ فروری 2112،مارچ میں 2502 گاڑیوں،اپریل میں 1939،مئی میں 2271، جون میں 1821،جولائی میں 1683، اگست میں 1167، ستمبر میں 2141 اورماہ اکتوبر کے دوران 9701 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، سب سے زیادہ کارروائی ماہ اکتوبر میں کی گئی،ان کا مزید کہنا تھاکہ ماہ نومبر میں مزید سخت کارروائی کی جائے گی،سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں،گاڑیوں سے نکلنے والا مضر صحت دھواں بھی سموگ کا باعث بن رہا ہے، احتیاطی تدابیر اپنانے سے سموگ کے خطرات سے بچا جا سکتا ہے،آگاہی دینے سے سموگ کے اثرات کم ہونگے۔
،انہوں نے ٹرانسپوٹرز کو ہدایت کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو درست حالت میں رکھیں، گاڑیوں کا مکمل چیک اپ کروائیں۔سموگ سے انسان کو سانس لینے میں دشواری، ناک،گلے کی بیماریوں کا اندیشہ رہتا ہے، سموگ آنکھوں میں جلن اور چبھن کا باعث بنتی ہے،سی ٹی او لاہور کا کہناتھا کہ ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے پاک آب و ہوا صحت مند معاشرے کی ضامن ہے۔

مزید :

علاقائی -