تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی،679 ملزم گرفتار

  تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروشی،679 ملزم گرفتار

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) پولیس آپریشنز ونگ تعلیمی اداروں کے گرد نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔لاہور پولیس نے ابتک679 منشیات فروش گرفتار کرکے658مقدمات درج کئے۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے146، کینٹ ڈویژن131، سول لائن ڈویژن60، صدر ڈویژن141، اقبال ٹاؤن ڈویژن87جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے114ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے235کلوگرام سے زائد چرس،1240نشہ آور کیپسول،400.5 گرام آئس، 748گرام ہیروئن،24کلوگرام سے زائد افیون،11کلوسے زائد بھنگ اور6044 لِٹرشراب بھی برآمدکی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں انہیں منشیات و دیگر جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین، اساتذہ، پولیس اور سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

نہوں نے مزید کہا کہ جرائم کا ارتکاب کرنے والے سماج دشمن عناصر کی بروقت نشاندہی کی جائے تاکہ ان کا فوری طور پر سد باب ممکن بنایا جا سکے۔

مزید : علاقائی


loading...