سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنا کشمیریوں کے ساتھ مذاق ہے،سلیم رضا

سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنا کشمیریوں کے ساتھ مذاق ہے،سلیم رضا

  



لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا بھارت کے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان اہل کشمیر پر بجلی بن کر گرا،عمران خان کے ٹر مپ کے سامنے یو ٹر ن نے کشمیر یو ں کو بھار ت کے حوالے کردیا، کشمیر پر جاری مظا لم کے دوران کر تار پور کا افتتاح کشمیر یو ں کے زخمو ں پر نمک لگانے کے مترا دف ہے،اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ بین الاقوامی ادارے اور این جی اوز کتوں بلیوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں مگر80 لاکھ کشمیریوں کی چیخ و پکار انہیں سنائی نہیں دیتی، کشمیری مسلمان ہیں اس لیے اقوام متحدہ اندھی گونگی اور بہری بنی ہوئی ہے، عمران خان حکومت مسئلہ کشمیر پر دوغلی پا لیسی پر گامزن ہے۔ انہو ں نے کہا کہ نوکریاں، گھر دینے سے مکر کر حکومت جھو ٹی ثا بت ہو چکی، پی ٹی آئی حکمران بدترین مہنگائی، بے روزگاری، روپے کی قدر میں کمی پر کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں، اسلام آباد میں بیٹھے بے ضمیر حکمران گہری نیند سو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...