محکمہ لٹریسی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اکرم جان کی صدارت میں اجلاس

محکمہ لٹریسی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اکرم جان کی صدارت میں اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ کی ہدایت کے تحت محکمہ لٹریسی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اکرم جان کی صدارت میں محکمہ لٹریسی کے سیکرٹریٹ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں محکمہ کی جانب سے لٹریسی سنٹرز میں دی جانے والی تعلیم سے متعلق انفارمیشن سسٹم میں مانیٹرنگ اور اسسمنٹ کے عمل کو مزید موثر اور فعال بنانے سے متعلق سافٹ وئیر کے بہتراستعمال کے لیے فنی و تکنیکی پہلوزیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اکرم جان نے کہا کہ اس عمل سے لٹریسی سنٹرز کی کارکردگی اور درپیش مسائل کی مانیٹرنگ اور اسسمنٹ کی راہ میں حائل مشکلات کا خاتمہ کرنے میں معاونت ملے گی اور عملے کی استعداد کار میں اضافہ کرنا بھی مقصود ہے۔اجلاس میں IT ہیڈ فیلڈ سٹاف اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔