پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں،شفیق رضا قادری

پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں،شفیق رضا قادری

  



لاہور (آن لائن)انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین محمد شفیق رضاقادری نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں، اقلیتوں کے جتنی بھی دینی تہوار یا دن ہیں انکو پاکستان میں خو بصور ت انداز سے حکومتی سطح پر منایا جاتا ہے،وزیر اعظم کا بھارت کے سکھ یاتریوں کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان احسن اقدام ہے، انہو ں نے مزید کہاکہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں حکومت پاکستان کرتارپور منصوبے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں جس کے بعد ہندوستان میں رہنے والے لاکھوں سکھوں کو بابا گرونانک کی آخری آرام گاہ پر سکھ مذہب کے رسومات ادا کرنے کا موقعہ ملے گا۔روزانہ کی بنیاد پر ہندوستان سے پانچہزار سیکھ یاترا پاکستان آئینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...