سٹریٹ لائٹس اور گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  سٹریٹ لائٹس اور گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں سٹریٹ لائٹس اورگٹر کے ڈکن نہ ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قراردادمسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی۔صوبائی دارالحکومت میں اکثریت شاہراہوں اور گلی محلوں میں لائٹیں عرصہ دراز سے خراب پڑی ہیں۔ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔حکومت نے مالی سال 2019-20کے بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کیلئے فنڈز کی ایک بڑی رقم مختص کی ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بلدیاتی فنڈز کو استعمال عمل میں لایا جائے۔سٹریٹ لائٹس،گٹر کے ڈکن اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از مکمل کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...