لبیک یارسولؐ کانفرنس میں خادم رضوی تاریخی خطاب کریں گے،شہزاد چوہان

لبیک یارسولؐ کانفرنس میں خادم رضوی تاریخی خطاب کریں گے،شہزاد چوہان

  



لاہور (سٹی رپورٹر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے نائب صدر شہزاد چوہان اور سعد خادم رضوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دو نومبر بروز ہفتہ کو ملک بھر سے لاکھوں عاشقان رسول مینار پاکستان لاہور میں لبیک یار سول کا نفرنس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونومبر کو بعد نماز عشاء لاہور کے تاریخی مینار پاکستان کے میدان میں لاکھوں عاشقان رسولؐ جن کا تعلق مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہو گا شرکت کریں گے۔

جس سے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی تاریخی خطاب کریں گے۔

یہ کانفرنس جہاں نبی پاک ؐکی ناموس کی مزید بلندی کا سبب بنے گی وہیں کشمیر کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہو گی۔

شہزادچوہان

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...