انسداد پولیو مہم، زونوں کی سطح پر فوکل پر سنز کاڈیوٹی پلان جاری

انسداد پولیو مہم، زونوں کی سطح پر فوکل پر سنز کاڈیوٹی پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متحرک ہے۔ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم میں زون کی سطح پر افسران اور فوکل پرسن کا ڈیوٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پولیو مہم 04 سے 06 نومبرتک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ افسران پولیو مہم میں تفویض کردہ یوسیز میں پولیو سرگرمیوں کا جائزہ اور مانیٹرنگ کریں گے۔داتا گنج بخش زون میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، اے سی سٹی فضل ربی چیمہ، ایس آر ڈی جی بی ٹی عثمان بخاری، بلڈنگ انسپکٹر بلال حسین، زیڈ او آٰر اختر چوہان، ملک افضال، زیڈ او شاہ طاہر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ڈاکٹر زاہد منیر ڈی ڈی او ایچ ڈی جی بی ٹی زون میں فوکل پرسن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ راوی زون میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عامر شفیق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، زیڈ او رانا اکرم، زیڈ او صفدر وڑائچ اور زیڈ او شگفتہ فردوس ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورفوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نادیہ راوی زون ہوں گی۔اقبال زون میں سیکرٹری ڈی آٖر ٹی اے غیاث الدین، اے سی رائیونڈ عدنان بدر، ایس آٰر اقبال خالد سندھو، محمد عرفان سی ڈی او لاہور، اے زیڈ او محمد عاصم شہزاد، زیڈ او ندیم طاہر، اے زیڈ او ملک ادریس، ڈپٹی سی او راجہ رشید ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورفوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او اقبال زون ڈاکٹر اختر ہوں گے.۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ گلبرگ زون میں اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا، اے سی ہیڈ کوارٹر خاور بشیر، زیڈ او عامر اختر، زیڈ او فرخ، ڈپٹی سی او ظفر اقبال قریشی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورفوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر غوث احمد گلبرگ زون ہوں گے.۔سمن آباد زون میں ایس آر سمن آباد اشفاق خان، زیڈ او آر رانا اشرف عاصم، سب انجینئر محمد جہانزیب احمد، زیڈ او ایف عبدالرزاق، زیڈ او پی مس فرح اور سب انجینئر رانا محسن ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورفوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او سمن آباد زون ڈاکٹر شاہد نبی ہوں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ شالیمار زون میں ڈی ایم او تانیہ ملک، زیڈ او ایف رانا اعجاز، زیڈ او محمد لطیف اور زیڈ او آٰر سدرہ ظفر ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورفوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اسد شالیمار زون ہوں گے۔نشتر زون میں زیڈ او پی امین مغل، زیڈ او قیوم نیازی، زیڈ او آٰر صغیر بھٹی اور زیڈ او ایف محمد ساجد ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورفوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار حسین نشتر زون ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کینٹ میں اے سی کینٹ عفت خان، جی اے ون محمد مبین احسان اور تحصیلدار کینٹ علیم احمد ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورفوکل پرسن ڈی ڈی او ایچ کینٹ ڈاکٹر جنید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عزیر بھٹی زون میں مس فرح دیبا، ایس آر راوی سید عباس شیرازی، زیڈ او شہزاد اقبال قریشی، زیڈ او پی مس معصومہ اور اے زیڈ او محمود اختر زاہد ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ڈی سی لاہورنے کہا کہ فوکل پرسن ڈی ڈی ایچ او اے بی ٹی راجہ زبیر ہوں گے اورواہگہ زون میں اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر، ڈپٹی سی او رانا نوید، زیڈ او محمد عابد، زیڈ او شوکت علی اظہر اور زیڈ او انفراسٹرکچر محمد کاشف ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔فوکل پرسن ڈی ڈی او ایچ واہگہ سید سرفراز ہوں گے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ افسران روزانہ کی بنیاد پر شام 06 بجے پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس نادر ہال میں اجلاس میں بھی شرکت کریں گے.۔
پلان جاری