سموگ کی روک تھام کیلئے زمیندار فصلوں کی باقیات نہ جلائیں،رانا قربان

سموگ کی روک تھام کیلئے زمیندار فصلوں کی باقیات نہ جلائیں،رانا قربان

  



فیروزوالہ (نامہ نگار)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)تحصیل فیروزوالہ رانا قربان علی خاں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہو تی ہے لہٰذا زمینداروں کو چاہئے کہ باقیات کو جلانے کی بجائے ان کو زمین میں ملا کر اسکی زرخیزی میں اضافہ کریں دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کے واقعات کو روکنے کیلئے محکمہ زراعت کی ہدایت پر عمل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برج اٹاری چکوک ایریا اور کالا خطائی روڈ پر واقع گاؤں لبان والا میں زمینداروں کو سموگ کی آگاہی کے حوالے سے بریفنگ میں کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...