تھوکر کے قریب شہرکے خوبصورت داخلی دروازے کی تعمیر شروع

  تھوکر کے قریب شہرکے خوبصورت داخلی دروازے کی تعمیر شروع

  



لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب لاہور کے داخلی دروازے (آرائشی گیٹ) کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیاہے۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے گیٹ کے تعمیراتی کام کامعائنہ کیا اور اسے طے شدہ وقت دو ماہ میں مکمل کرنے کے لئے اضافی لیبر لگانے کے علاوہ دیگر تمام ممکن وسائل بھی استعمال کرنے کی ہدایت کی۔اس منصوبے پر اڑھائی کروڑ روپے لاگت آئے گی۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عثمان معظم نے ٹھوکرنیازبیگ چوک کی خوبصورتی کے لئے کئے جانے والے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے بتایا کہ ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کے نیچے سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اس جگہ پر شہریوں کے لئے تفریح گاہ اور گرین ایریاز قائم کرنے‘ لینڈ سکیپنگ اور ہارٹی کلچر کا کام جاری ہے۔یہاں پلانٹرز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان پر آرائشی ٹائلیں لگانے کا کام بھی جاری ہے۔چیف انجینئر نے بتایا کہ علاقے میں سٹریٹ لائٹ کے95نئے پول نصب کر دئیے گئے ہیں جن پر لائٹیں لگا کر انہیں روشن بھی کر دیا گیاہے -

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...