منہاج القران سپریم کونسل کے چیئرمین میلادؐ کانفرنس کیلئے کراچی پہنچ گئے

منہاج القران سپریم کونسل کے چیئرمین میلادؐ کانفرنس کیلئے کراچی پہنچ گئے

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 3نومبر 2019 ء اتوار کی رات باغ قائد کراچی میں میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے جبکہ 4نومبر کو کراچی یونیورسٹی میں قرآن کانفرنس سے خطاب کریں گے، 4نومبر کی رات ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تحریک منہاج القرآن کراچی کے عہدیداران و کارکنان سے ملاقات بھی کریں گے، میلاد کانفرنس میں نامور علماء، مشائخ سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شرکت کریں گے، ڈاکٹر حسن محی الدین کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر تحریک منہاج القرآن سندھ اور کراچی کے عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن نے استقبال ربیع الاول اور جشن میلاد مصطفی ﷺ کے سلسلے میں 10روزہ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ صدر منہاج القرآن علماء کونسل علامہ امداد اللہ قادری نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کی خوشی دنیا بھرکی خوشیوں سے افضل ترین ہے۔ منہاج القرآن کی اندرون و بیرون ملک تمام تنظیمات کو ہدایت کی گئی ہے کہ کارکنان گھروں میں محافل میلاد منعقد کریں، ضیافت میلاد کا اہتمام کریں اور اہل محلہ، عزیز و اقارب کو ضیافت میلاد میں شریک کریں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سیرت مصطفیﷺ کے فروغ و آگاہی اور نئی نسل کو آقائے دوجہاں ﷺ کی مبارک اور پاک زندگی سے سیکھنے کے لیے میلاد کلچر کوپروان چڑھایا۔ انہوں نے بتایا کہ میلاد مصطفیﷺ کی تقریبات کے حتمی شیڈول کے مطابق یکم اکتوبر کو منہاج القرآن کے مرکزی سٹاف ممبرز ضیافت میلاد میں شریک ہونگے۔2نومبر کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، 3 نومبر کو ویمن لیگ، 4نومبر کو اہل محلہ، 4نومبر کو تحفیظ القرآن، آغوش ماڈل سکول، 6نومبر کو سینئر رہنما، 7نومبر کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، 8نومبر کو پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا، 9نومبر کو جملہ فورمز کے اعزاز میں ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...