86ہزارگھروں کی چیکنگ،1016مقامات سے لاروا برآمد،43مقدمات
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کی گزشتہ روز کی رپورٹ جاری کردی ہے۔85953 گھروں کو چیک کیا گیااور20032 سپاٹس کو وزٹ کیا گیا۔1016 لاروا کی نشاندہی پائی گئی۔43 افراد کیخلاف ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسداد ڈینگی کی سرگرمیاں و آگاہی جاری ہے۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 112 اقبال زون کا ڈینگی انتظامات کی چیکنگ کے لئے دورہ کیا۔انہوں نے کہا 01 گھر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈینگی سپرے کروایا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 210 کا دورہ کیا اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلر شاپ کی چھت سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا.۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگرنے یو سی 10،اے سی سٹی فضل ربی چیمہ نے یو سی 10 کا دورہ کیا۔