22واں سالانہ مشعل بردار میلاد جلوس 9نومبر کو داتا دربار سے نکالا جائیگا

  22واں سالانہ مشعل بردار میلاد جلوس 9نومبر کو داتا دربار سے نکالا جائیگا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مرکزی میلاد کمیٹی جامعہ حزب الاحناف کے زیر اہتمام جشن ِ عید میلادالنبیؐ کی خوشی میں لاہور کا سب سے بڑا 22 واں سالانہ مشعل بردار جلوس 9 نومبر کو 5بجے شب داتا دربار سے ریگل چوک تک نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا جائے گا۔ اس کا اعلان مرکزی میلاد کمیٹی کے چیئرمین پیر سید مختار اشرف رضوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی نے میلاد کمیٹی کے دفتر میں ہونے والے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علماء ومشائخ، دینی مدارس کے ناظمین، اہلسنت تنظیموں، تاجروں، وکلاء، طلباء، سول سوسائٹی، میلاد کمیٹیوں سے رابطے کے لئے 11 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کو کنٹرول کرنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مرکزی میلاد کمیٹی کے رضا کار بھی ڈیوٹی دیں گے اور جلوس میں آنے والے ہر فرد کو چیک کرکے جلوس میں شامل ہونے دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈیوٹی دینے والے سرکاری، غیر سرکاری اور میڈیا کے نمائندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اداروں کے کارڈ گلے میں ڈال کر جلوس میں شامل ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...