زرتاج گل کے مستعفی ہونے کے مطالبہ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

زرتاج گل کے مستعفی ہونے کے مطالبہ کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری نے وفاقی وزیر ماحولیات زرتاج گل کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔لاہور دنیا بھر میں باغوں کے شہر کے نام سے دنیا میں اپنی الگ پہنچان رکھتا تھا۔لیکن لاہور آج فضائی آلودگی میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے آئی کیو ایئر کی فضائی کوالٹی کی درجہ بندی میں لاہورکی فضاآلودگی بدترین ہے۔آئی یو ایئر کی فضائی کوالٹی کے دربہ بندی میں لاہور کی اے کیو آئی 389ہے۔وفاقی وزیر زرتاج گل عالمی ادارے کی رپورٹ کو بھی غیر سنجیدہ لے رہی ہیں۔زرتاج گل نے پاکستان میں زیادہ بارشوں کی وجہ بھی عمران خان کو قراردیا تھا۔زرتاج گل شاپنگ بیگز پر پابندی لگوانے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔

اسمبلی

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...