ختم نبوت امت مسلمہ کا بنیادی اور اجتماعی عقیدہ ہے،علماء

ختم نبوت امت مسلمہ کا بنیادی اور اجتماعی عقیدہ ہے،علماء

  



لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمدقمر، قاری محمداقبال ودیگر نے خطبات جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا بنیادی اور اجماعی عقیدہ ہے جس پرامت مسلمہ کی وحدت اور بقا کا دارومدار ہے غازی علم الدین شہیدنے ناموس رسالت پراپنی جان قربان کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ مسلمان کٹ تو سکتا ہے لیکن پیارے نبیؐ کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ برصغیر خطہ عشق رسول ہے جب بھی کسی بدبخت نے پیارے نبی کریم کی شان میں کوئی گستاخی کی تو عشاقان مصطفی نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے حرمت رسول کا تحفظ کیا۔ 1923ء کے آخر میں ہندو آریہ سماج تنظیم کے سرگرم رکن راجپال نے ایک ایسی دل آزار کتاب شائع کی جس میں حضور نبی کریمؐ کی شان اقدس میں گستاخیاں کی گئیں۔ کتاب کی اشاعت سے پورے ملک میں کہرام مچ گیا، مسلمانوں نے احتجاجی جلسے اور جلوس نکالے۔

علماء

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...