بھارت نے کشمیر کو غیر قانونی طور پر دو ریاستوں میں تقسیم کیا،اعجاز عالم

بھارت نے کشمیر کو غیر قانونی طور پر دو ریاستوں میں تقسیم کیا،اعجاز عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے مقبوضہ کشمیر اور لداخ تقسیم کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی ایک اور مثال ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریاست کو دوحصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں باضابطہ طور پرتقسیم کر دیا گیا اور بھارت کی سوچ ہے کہ اب مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو تقسیم کرنے کے بعد بھارتی شہریوں کو مقبوضہ وادی میں جائیدا د کی خرید و فروخت کا حق حاصل ہوجا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا۔