غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں،جمشید چیمہ
لاہور (پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ ہمسایوں سمیت کئی غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی سلامتی کے درپے ہیں اس لئے اپوزیشن ان کی آلہ کار بننے کی بجائے مضبوط اتحاد کا ثبوت دے،عوام نے حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے اس لئے اپوزیشن صبر کا مظاہرہ کرے،ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 127کے مرکزی دفتر میں پارٹی کارکنوں اور اہل علاقہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمشید اقبال چیمہ نے مختلف مسائل سے آگاہی حاصل کی اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔انہوں نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اقتدار کی ہوس میں سر پرکفن باندھ کر نکلنے کے نعرے لگانے والے ملک سے کرپشن کے خاتمے اور غریب کی حالت سنوارنے کے لئے بھی اس طرح کے عزم کا اظہار کرتے۔ لاکھو ں لوگو ں کی بیروزگاری کی وجہ بننے والے ایک سے سوا سال کی سیاسی بیروزگاری برداشت نہیں کر سکے اور سڑکوں پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے ذریعے پورے نظام کی کیمو تھراپی کی جارہی ہے۔
جمشید