عوام بجلی مہنگی کرنے والی حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،اشرف بھٹی

عوام بجلی مہنگی کرنے والی حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عوام ایک ماہ میں کئی کئی مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی ظالم حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں پہلے انہوں نے ایک ہفتے میں پانچ مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب پٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہے عوام مہنگائی کا سونامی برپا کرنے والی حکومت سے فی الفور آزادی چاہتے ہیں ابھی تو آزادی مارچ شروع ہی ہوا ہے اور حکومت کے پاؤں تلے سے زمین سرکنا شروع ہو گئی ہے ابھی بھی وقت ہے کہ پی ٹی آئی اپنا بوریا بستر گول کر لے وگرنہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر جو اسلام آباد پہنچ چکا ہے وہ ظلم کی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ دے گا اب نیازی کی مہنگائی والی حکومت نہیں چلے گی اس کو عوامی سمندر کے آگے جھکنا ہو گا اور نئے الیکشن کروانے ہوں گے وہ عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔