انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز اور ٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام جاب فیئر

  انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز اور ٹی ڈی سی پی کے زیراہتمام جاب فیئر

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام ایگری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اینڈ ایس اے گروپ کے تعاون سے ’انٹرنپنیور شپ اور ایگری بزنس ڈویلپمنٹ آئیڈیاز اور جاب فیئر‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباؤ طالبات کی سہولت کیلئے زرعی بزنس سے تعلق رکھنے والی 40سے زائد انڈسٹریز نے سٹالز لگائے اور شعبہ زراعت کے تعلیم یافتہ اور نئے آئیڈیاز رکھنے والے انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے 400سے زائد طلباء کو نوکریوں کی پیش کش کی۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس اے گروپ شعیب افضل ملک، سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب فار یوتھ اینڈ سپورٹس افیئرز عمر فاروق، منسٹر فار پنجاب چیف،منسٹرانسپکشن ٹیم محمد اجمل چیمہ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے جاب فیئر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو انٹرنپنیورشپ اور ایگری بزنس آئیڈیاز کے بارے میں بتایا جبکہ ڈاکٹر محمد شفیق اور طارق تنویر نے ماحول کو بہتر بنانے کے طریقے اور بزنس شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ بعد ازاں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے معزز مہمانوں کو تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کیں اور بہترین تقریب کے انعقاد پر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کی کاوشوں کو سراہا۔

جاب فیئر

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...