نبی کریم ؐ کی ولات سے انسانیت کو آزادجینے کا شعور ملا،راغب نعیمی

نبی کریم ؐ کی ولات سے انسانیت کو آزادجینے کا شعور ملا،راغب نعیمی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ نبی کریم ؐ کی ولادت مبارک سے انسانیت کو آزاد جینے کاشعور ملا۔ماہ ربیع الاول اس امر کا متقاضی ہے کہ ہم اپنی زندگیاں سیر ت النبی ؐ کامطابق بسرکریں۔آپؐ ؐکی آمدمبارک سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی تاریکیاں چھٹ گئیں۔بارہ ربیع الاول کا دن وجہ وجود کائنات کے ظہور میں آنے کا دن ہے، تاریخ ہمیشہ ان مقدس لمحات پر نازاں رہے گی جو اس روشن صبح کے دامن میں سمٹ آئے تھے۔ماہ ربیع الاول اس امر کا متقاضی ہے کہ اس پر جس قدر ممکن ہوسکے خوشی اور مسرت کا اظہار کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعۃ المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ تاجدار مدینہ ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی ذات سے لے کر معاشرے تک پھیلے ہوئے ہر مرحلے میں اصلاح کا عمل شروع کردیا جائے تو دیکھتے ہی دیکھتے ہمارے مسائل دم توڑ جائیں گے اور معاشرہ جنت کانمونہ بن جائے گا، آج اخوت اور امن و خیر سگالی کی فضا قائم کرنے کے لئے اسوۂ رسولؐ کی پیروی ضروری ہے۔نبی کریم ؐ مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ساری بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12ربیع ا لا ول کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کاعظیم ترین دن ہے۔نبی پاکؐ کا اسوہ حسنہ بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...