عاشقان رسولؐ قیامت تک ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرتے رہیں گے،شریف الدین

  عاشقان رسولؐ قیامت تک ناموس رسالتؐ کا تحفظ کرتے رہیں گے،شریف الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے ضلعی صدر شریف الدین قذافی نے کہا ہے کہ تاجدار ختم نبوت شمع رسالت کے پروانے ولادت مصطفی ؐشایان شان طریقے سے منائینگے،عاشقان رسول ؐقیامت تک ناموس رسالت کا تحفظ اور جشن ولادت مناتے رہیں گے،سرکار دو عالم ؐ کا جشن ولادت منانا عین اسلام ہے سبز پرچموں کی بہار امن کا پیغام اور جگمگاتی روشنیاں خوشحالی کا عندیہ ہیں، ہمیں ملک میں رواداری،محبت اور احترام انسانیت کے فلسفے کو پروان چڑھانا ہے،بارود کی بدبو کو دور وسلام کی خوشبو سے ختم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعتہ المبارک کے اجمتاع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر کامل یقین ہی ایمان کی علامت ہے،حکومت جشن عید میلاد النبی ؐ کے جلوس،ریلیوں اور جلسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرئے،پاکستان سنی تحریک کے تحت لاہور بھر میں 12 ربیع اول کو عظیم الشان میلاد ریلیاں نکالی جائیگی
شریف الدین