شالا مار ہسپتال برن یونٹ میں بچوں کو جلنے سے بچانے کی آگاہی مہم شروع

  شالا مار ہسپتال برن یونٹ میں بچوں کو جلنے سے بچانے کی آگاہی مہم شروع

  



لاہور (پ ر) شالامار ہسپتال کے برن یونٹ کے زیر اہتمام بچوں کو جلنے سے بچانے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا،اس سلسلے میں شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شالا مار ہسپتال کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبر سید بابر علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیئر مین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین، ابرار اے ممتاز اور دیگر ٹرسٹیز کے علاوہ چیف ایگزیکٹو شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بریگیڈئر (ر) انیس احمد،پرنسپل شالامار میڈیکل کالج پروفیسر زاہد بشیر،چیف آپریٹنگ آفیسر شالامار ہسپتال کرنل (ر) تنویر احمد،برن یونٹ کی ڈائریکٹر حشمت آفندی اور کالج کے پروفیسرز،ہسپتال کے ڈاکٹرز اور برن یونٹ میں علاج یافتہ بچوں اور ان کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ہسپتال میں خصوصی آگاہی واک بھی کی گئی جس کے شرکا نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کو جلنے سے بچانے اور جل جانے کی صورت میں علاج کے حوالے سے ہدایات تھیں ۔چودھری نذر محمد آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مسز حشمت آفندی نے برن یونٹ میں موجود سہولیات اور یہاں فراہم کئے جانے والے علاج کے حوالے سے تفصیل سے بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سے شالامار ہسپتال کی تحقیق کے مطابق جلے ہوئے بچون میں 75فیصد گرم چائے یا گرم پانی سے جلتے ہیں جس کی بنیادی وجہ ماؤں کی بے احتیاطی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...