ٹرینوں میں آتش گیر معاہد ہ لانے پر پابند ی عائد کی جائے،صدام اطہر
لاہور (سٹی رپورٹر)ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان انجمن تاجران لاہور صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ ایک اور ٹرین حادثہ درجنوں قیمتی انسانوں کی جان لے گیا۔ریلوے کے مسافروں پر دوران سفر کسی بھی قسم کا گیس سلنڈر یا پھر کوئی بھی آتش گیر مادہ ساتھ لے جانے پر مکمل اور سختی سے پابندی عائد کی جائے،تمام ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا سسٹم بھی جدید دور کے مطابق ترتیب دیا جائے اور بغیر سکین کسی مسافر کے سامان کو ٹرین کے اندر لیجانے کی اجازت نہ دی جائے، اس طرح سے حادثات کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس حادثہ کی ذمہ دار ریلوے انتظامیہ ہے جس نے مسافروں کو ایسی چیزیں ٹرین میں لیجانے کی اجازت دی جس کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا۔