ایل ڈی اے کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو گریڈ 14میں مستقل کر دیا گیا
لاہور(پ ر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں گریڈ12میں کام کرنے والے چھ ڈیٹا انٹری آپریٹروں کو مستقل بنیادوں پر بطور کمپیوٹرآپریٹر گریڈ 14میں ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والوں میں محمد شعیب اکرام‘محمد قمر رشید‘آصف ندیم‘حافظ صداقت علی‘عادل ریحان اور ذوہیب یاسین شامل ہیں۔